ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہشت گردانہ حملے ہندو مسلم اتحاد کو نہیں توڑ سکتے پلوامہ شہید جوانوں کو خراج عقیدت کے دوران شرکاء کا اظہار خیال

دہشت گردانہ حملے ہندو مسلم اتحاد کو نہیں توڑ سکتے پلوامہ شہید جوانوں کو خراج عقیدت کے دوران شرکاء کا اظہار خیال

Fri, 22 Feb 2019 14:28:11    S.O. News Service

بنگلورو،22؍فروری (ایس او نیوز) بنگلور وپیس آرگنائزیشن کے محمد رفیع دھارواڑکر، ترنگ میوزک اکیڈمی کی نکہت سلطانہ، نوا کرناٹک آٹو ڈرائیور یونین کے نوید خان کے مشترکہ اہتمام سے چہارشنبہ 20؍فروری کوٹاؤن ہال بنگلورکے سامنے پلوامہ میں ہوئے شہید فوجی جوانوں کو موم بتیاں جلا کر ان کے حق میں عقیدت پیش کی گئی ۔پاکستان مخالف نعرے لگائے گئے اور فوجیوں کے حق میں علمائے کرام نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانان عالم اس وقت بہت پریشان ہیں ۔انہیں ہر ملک میں ہرمقام پر ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ایسے میں دہشت گردانہ حملہ نے مسلمانوں کو مزیدپریشانیوں میں ڈال رکھا ہے۔ اس وقت ہوشیاری اور رواداری کی ضرورت ہے ۔ مسلمانوں کو رواداری اور آپسی بھائی چارہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسن اخلاق سے غیر مسلموں کا دل جیتنا چاہئے ۔محمد رفیع دھارواڑ کر نے کہا کہ چند دہشت گردوں کی غلط حرکتوں کی وجہ سے ہندو مسلم اتحاد کبھی ٹوٹ نہیں سکتا۔ ہم آپس میں بھائی بن کر رہیں گے۔افسر بیگ نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی اور مسلمانوں کے حق میں تحفظ کی دعا کی۔نکہت سلطانہ نے کہا کہ سب سے پہلے ہم انسان ہیں اس بات کو سمجھنا چاہئے ۔ دشمنی میں ہم کسی کی جان نہیں لے سکتے اور نہ ہی اسلام اس کی اجازت دیتا ہے ۔اس موقع پر خواتین و حضرات کی کثیر تعداد رہی۔ آخر میں دیش بھکتی کے گیت بھی پیش کئے گئے ۔


Share: